Advertisement
پاکستان

میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے،ویڈیو ریکارڈ کرواکےمحفوظ جگہ رکھ دی ہے:عمران خان

سیالکوٹ:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور ملک سے باہر بند کمروں میں میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے جس کا مجھے پورا علم ہوچکا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 15 2022، 3:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے،ویڈیو ریکارڈ کرواکےمحفوظ جگہ رکھ دی ہے:عمران خان

سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر اور ملک سے باہر بند کمروں میں میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے،چند دن پہلے مجھے پورا علم ہوچکا ہے،میں نے ویڈیو ریکارڈ کروا کے ایک محفوظ جگہ رکھوا دی ہے،اس ویڈیو میں اپنے خلاف سازش کرنے والے ایک ایک کردار کا نام لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو میں نے جو ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے،وہ پوری قوم دیکھے گی،جس میں میں نے ایک ایک کردار کا نام لیا ہے کہ پچھلی گرمیوں سے شروع ہونے والی میرے خلاف سازش میں اندروں اور بیرون ملک کون کون شریک رہا،کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم جو کرنا چاہتے ہیں اس میں عمران خان رکاوٹ ہے،اس کو ہٹانا چاہیے،مجھے مارنے کی سازش کی جارہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں جو کررہا ہوں وہ سیاست نہیں جہاد ہے،میں چاہتا ہوں کہ مجھے کچھ ہو تو پوری قوم کو علم ہو کہ پاکستان کے اندر اور باہر کون کون میرے خلاف سازش میں شریک تھا،میں نے سب کا نام لیا ہے،سب نام میرے دل پر لکھے ہوئے ہیں،پوری سازش کے تحت میری حکومت گرائی گئی،مجھے یہ بھی پتا ہے کہ یہ آگے کیا کرنے جارہے ہیں،اسی لیے میں نے ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے۔

Advertisement