پاکستان
آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے جہاں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے ان کا استقبال کیا۔
جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں کے مورال اور آپریشن تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف نے اس موقع پر مینٹیننس سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
دنیا
یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے
یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے ڈیم کی تباہی کے "ہزاروں لوگوں کے لیے سنگین اور دور رس نتائج" ہوں گے۔
گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ان میں سے تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کا پیمانہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو جائے گا۔
منگل کو دیر گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گریفتھس نے خبردار کیا کہ جنوبی یوکرین میں ہزاروں لوگوں کو "گھروں، خوراک، محفوظ پانی اور ذریعہ معاش کے نقصان" کا سامنا ہے۔
علاقے میں سیلاب سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے۔
یوکرین کے کھیرسن علاقے میں بدھ کی صبح بڑے پیمانے پر انخلاء جاری ہے، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
پاکستان
بلاول بھٹو کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری
امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر بھی پہنچے تھے

کربلا: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی ہے۔
کربلا: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد
— PPP (@MediaCellPPP) June 7, 2023
کربلا: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روضہ امام حسین پر مناجات پڑھیں، نماز بھی ادا کی
کربلا: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حبیب ابن مظاہر کی تربت پر بھی حاضری
کربلا: چیئرمین بلاول بھٹو… pic.twitter.com/o1A6hh3fPJ
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر خصوصی طور پر پہنچے تھے اور انہوں نے روضہ مبارک کے احاطے میں پودا بھی لگایا تھا۔
آج امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی سعادت نصیب ہوئی، امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی خوش حالی کے لئے دعائیں کی اور روضہ اقدس پر پودا بھی لگایا۔ pic.twitter.com/oExX4kpnZi
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 6, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی خوش حالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امام ابوحنیفہ کے روضہ مبارک پر بھی حاضری دی۔
بغداد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امام ابوحنیفہ کے روضہ مبارک آمد
— PPP (@MediaCellPPP) June 6, 2023
بغداد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امام ابوحنیفہ کے مزار پر حاضری دی
بغداد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسجد امام ابوحنیفہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا
بغداد: چیئرمین… pic.twitter.com/1uw5o1fH4F
تجارت
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 286.56 روپے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا ہے,اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسل جاری
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ