پاکستان
حج 2022 کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی
سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات سات سے دس لاکھ روپے ہوں گے

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔
حج 2022 کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کیلئے حج کوٹہ 81 ہزار مقرر ہے۔ملک بھر سے سرکاری اسکیم کے لیے 63 ہزار سے زائد حج درخواستیں جمع ہوئیں۔
سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 32 ہزار ہے ۔ٹوٹل کوٹہ میں 40فیصد سرکاری اور60 فیصد پرائیویٹ حج اسکیم کا ہے۔سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات سات سے دس لاکھ روپے ہوں گے
علاقائی
مردان : عمران خان کا جاں بحق کارکن سید احمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
پشاور:تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ریلی میں شہید ہونے والے کارکن سید احمد جان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

جی این این کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مختصر دورے پر مردان پہنچے ، عمران خان نے مرحوم سید احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان نے سید احمد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔
اس موقع پر عمران خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے، احمد جان نے حقیقی آزادی کے لیے قربانی دی ہے، ایسے لوگوں کی قربانیوں سے ملک آزاد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے شہیدوں کو سب سے بڑا رتبہ دیا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور میں احمد جان کے اہلخانہ کا پورا خیال رکھیں گے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔
عمران خان مارچ کے دوران جاں بحق کارکن کے گھر پہنچ گئے #GNN @PTIofficial @ImranKhanPTI #longmarchpti #آرہاہے_الیکشن pic.twitter.com/TlnmnBlDGe
— GNN (@gnnhdofficial) May 27, 2022
اس سے قبل عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہداء کیلئے اظہار تعزیت کا پیغام بھی جاری کیا تھا ۔
واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔
لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان
عوام نے عمران خان کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے : مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار لوگ بھی جمع نہ کر سکنے پر بے چارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام نے اسے پہچان کر مسترد کر دیا ہے۔انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رکتا، جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگادے اُسے ڈوب مرنا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کہاں 30 لاکھ کا دعویٰ اور کہاں 10 ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے، اس شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں ہے، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہوگا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گاورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔
جرم
کھارادر: ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی کارکن جاں بحق
کھارادر کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی 45 سالہ دانش قریشی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
متوفی دانش قریشی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ تھا، قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ مچھی میانی مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق دانش قریشی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا ساتھی تھا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
حریت رہنما یاسین ملک دہلی عدالت پہنچ گئے ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
-
پاکستان ایک دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے