پاکستان
31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سارے ادارے ہمارے ادارے ہیں اور ہمیں ان اداروں پر فخر ہے

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔ مہنگائی بڑھ جائے گی اور ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گھیر کر آپ کو فیصل آباد کے گھنٹہ گھر میں مارا ہے اور آصف زرداری نے آپ کے ساتھ وہ کیا ہے کہ نہ آپ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔ پاسپورٹ مل گیا ہے اب نواز شریف کو واپس بلائیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 وزیر خزانہ ہیں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار۔ اس جہاز سے ہی لوگ اتر جائیں گے کہ ان کے ساتھ سفر نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا اس نے عمران خان کی خدمت کی ہے اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے اور یہ لوگ زیرو ہو گئے ہیں۔ ان تمام جماعتوں کا ستیاناس ہو گیا ہے جبکہ اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو یہ عمران خان کی خدمت ہو گی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سارے ادارے ہمارے ادارے ہیں اور ہمیں ان اداروں پر فخر ہے۔ مجھے عظیم افواج پر ناز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں ہے۔ اب شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے بتائیں اگر ملک ڈیفالٹ ہو گیا تو کیا کریں گے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں نگران وزیر اعظم پر اتفاق کریں، نگران حکومت لائیں اور گھر چلے جائیں۔
پاکستان
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کے مقدمے میں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ایک ہزار روپے کے مچلکوں پر 9 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
پٹیشنر کی جانب سے زینب جنجوعہ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سب لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے؟
اس پر زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا کہ پٹیشنر کے مطابق بدنیتی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا مقصد تضحیک کرنا ہے۔
عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ریاست اور مدعی مقدمہ کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نےکہا کہ پٹیشنر عدالتی پالیسی کے مطابق کیش شورٹی ضمانت جمع کرانے میں آزاد ہے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ہر تاریخ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022سینیٹ سے منظور
اسلام آباد: سینیٹ نے نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2022 اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

جی این این کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، جس میں نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا ۔
وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی دونوں بل پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی ۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا اور اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کی نشست کے سامنے پہنچ گئے۔
سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل منظور کئے تھے۔ بل کی منظوری کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم ہو گئی ہیں ۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے ۔ قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ : اسکول میں فائرنگ ، 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی