Advertisement
پاکستان

پیٹرول کی قیمت پر فیصلہ نہیں ہو پا رہا،کہتے ہیں ہم نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ خود کیا

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جن سےپیٹرول کی قیمت پر فیصلہ نہیں ہو پا رہا وہ کہتے ہیں ہم نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 15 2022، 10:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرول کی قیمت پر فیصلہ نہیں ہو پا رہا،کہتے ہیں ہم نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ خود کیا

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ نہ کر پانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جن سے پیٹرول کی قیمت پر فیصلہ نہیں ہو پا رہا، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ خود کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 21 روپے 30 پیسے اور ڈیزل پر 51 روپے 52 پیسے کی سبسڈی دی جا رہی ہے،حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم  کرنے کا فیصلہ کیا تھا  تاہم اس فیصلے کے اطلاق کا فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا۔

Advertisement
Advertisement