جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِ اعظم سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی کی ملاقات

اسلام آباد: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت اور تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ 

ملاقات میں متحدہ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا. 

وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا.

دنیا

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی  رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سربراہی اجلاس  میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور   اس بات  پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔

 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  برازیل میں ہونے والے جی 20  اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll