پاکستان
ایم کیوایم پاکستان کی وزیراعظم شہباز شریف کو فوری الیکشن کی تجویز
اسلام آباد:
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل عام انتخابات ہیں،فریش مینڈیٹ لیا جائے، دیر کی تو بد نصیبی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہوسکتی ہیں، ریاست بچانےکی خاطرمشکل فیصلے لینے چاہئیں، مردم شماری کا آغاز اگست کے بجائے جون میں کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو اور مشاورت کی گئی۔
تفریح
ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر
شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا
چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔
چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں لی نامی خاتون سے شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔
جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔
شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ 'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔
اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ 'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔
زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔
زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔
تجارت
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔
میٖڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی، جبکہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
صحت
خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی
ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے ایک بچی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے۔
ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
لیب کے مطابق جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ سے واضح ہوا ہے کہ یہ جولائی میں اسی ضلع میں پائے جانے والے ڈبلیو پی وی 1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے۔
واضح رہے کہ اب تک بلوچستان سے 24، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 11 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ