پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطے میں کراچی دھماکے پر تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطی کیا جس میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعے پر چین کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ کراچی میں چینی شہریوں پر حالیہ حملے سے چین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، امید ہے پاکستان مجرموں کو جلد اور قرار واقعی سزا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرے گا،پاکستان کی معاشی ترقی اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی مدد جاری رکھےگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں کی جانوں اور تحفظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
کھیل
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔
یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔
دنیا
حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی
شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے
حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے جس میں 4 افراد کو زخمی ہوئے۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے وسطی بیروت میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دنیا
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی
تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی تنظیم پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔
تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔
پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ