پنجاب حکومت کا جواز ختم،پاکستانی عوام کو مبارک ہو،لوٹے فارغ ہو گئے ہیں:اسد عمر
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہےکہ پنجاب اسمبلی کا جواز ختم ہو گیا ہے،پاکستانی قوم کومبارک ہو، لوٹے فارغ ہو گئے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری میں پیغام میں اسد عمر نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹے فارغ ہو گئے ہیں، پنجاب حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔
پاکستانی عوام کو مبارک. لوٹے فارغ. پنجاب حکومت کا جواز ختم. وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے.. بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 17, 2022
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، تاہم عدالت کی جانب سے منحرف اراکین کی نا اہلی سے متعلق سوال واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 63 اے کو تنہا نہیں پڑھا جاسکتا، آرٹیکل 63 اے انحراف کو روکنے کے لیے آئین میں شامل کیا گیا ہے۔

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 4 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 2 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 39 minutes ago

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 6 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 3 hours ago

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 6 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 6 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 3 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 2 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 3 hours ago

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 4 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 4 hours ago