Advertisement
پاکستان

صدر مملکت اوروزیراعظم کا خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے سازگارماحول یقینی بنانے کاعزم

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی مجموعی ترقی اور خوشحالی خواتین کے لیے مساوی مواقع اور ان کی بامعنی شمولیت سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 8th 2026, 2:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت اوروزیراعظم کا خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے سازگارماحول یقینی بنانے کاعزم

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی غرض سے ان کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق آج (اتوار) منائے جانے والے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت خواتین کی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے، معاشی مواقع کو مضبوط بنانے، تشدد کے خاتمے اور تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی کو آئینی دفعات کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی مجموعی ترقی اور خوشحالی خواتین کے لیے مساوی مواقع اور ان کی بامعنی شمولیت سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی محنت، عزم و ہمت اور زندگی کے ہر شعبے میں گراں قدر خدمات ہمارے لیے من الحیث قوم باعث فخر اور باعث تقویت ہیں، خواتین نہ صرف خاندان بلکہ، معاشرہ اور قوم کی مثبت اقدار پر مبنی بنیاد میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، تعلیم سے لے کر کھیل تک، گھروں سے لےکر حکومت تک، پاکستانی خواتین کی استقامت اور کامیابیاں ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
Advertisement