کراچی:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جرمنی، جاپان آج کہاں سے کہاں پہنچ گئے، کیا ہماری تقدیرمیں لکھا ہے غریب اوربھکاری رہیں گے۔


کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو جب عدم اعتماد کی کامیابی کا پتا چلا تو پیٹرول کی قیمتیں سستا کرنے کا مشورہ دے دیا، یہ اگلی حکومت کے لیے جال بچھایا جارہا تھا، ہماری ایک سیاسی مجبوری بھی تھی سرمنڈتے اولے پڑے۔
انہوں نے کہ کہا پچھلے ساڑھے 3 سالوں میں حکومت نے عام آدمی کوایک دھیلے کا ریلیف نہیں دیا، قرضے ہی قرضے لیے گئے۔ ماضی کی حکومت نے 22ہزارارب کے قرضے لیے، گزشتہ ساڑھے 3 سالوں میں 80 فیصد قرضوں میں اضافہ ہوا، لاڈلی حکومت اور لاڈلے کو مقتدر ادارے نے 75سالہ تاریخ میں مثالی سپورٹ دی، ایسی اگر ہماری حکومت کو 30 فیصد سپورٹ بھی ملتی تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپرجارہا ہوتا۔
امپورٹڈ اشیا پر پابندی کے حکومتی اقدام کو دردست قرار دیتا ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ غریب آدمی کے پاس دودھ کے پیسے نہیں، ایک طرف اشرافیہ امپورٹڈ اشیا منگواتی ہے، امپورٹڈ اشیا پرپابندی سے لوکل انڈسٹریز کو فائدہ ہو گا، کاروباری حضرات پاکستان کے عظیم معمارہے، اگرہم اکٹھے ہو کر دن رات محنت کریں گے تو اگلے پانچ سے 10 سال میں ملک کی تقدیر بدل جائے گی،کاروباری حضرات ساری صورتحال کو سمجھتے ہیں، خدارا حکومت کوحل بتائیں، امپورٹڈ اشیا پرپابندی لگانے کا مقصد ڈالرمیں استحکام لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل آن پڑی ہے، قربانی دینا پڑے گی، ہماری حکومت نے سستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے، پاکستان نے اگر آگے بڑھنا ہے تو ایکسپورٹ پر توجہ دینا ہو گی، قومیں اس طرح نہیں بنتیں کہ بینک سے لون لیا اور پھر معاف کروا لیا۔

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 11 hours ago

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 10 hours ago

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 10 hours ago

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 8 hours ago

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 7 hours ago

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 11 hours ago

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 7 hours ago

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 11 hours ago

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 10 hours ago

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 11 hours ago