جی این این سوشل

پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور وزیر اعلی ٰ پنجاب اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچ گئے

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم  اور وزیر اعلی ٰ پنجاب اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فرد جرم کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو طلب کر رکھا ہے ۔ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ 

 اسپیشل پراسیکیوٹر نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں 3 ملزمان اشتہاری ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، سلمان شہباز، مقصود اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے، جس پر جج اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ یہ ملزمان تو مجسٹریٹ کی عدالت سے اشتہاری ہو چکے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ یہ درخواست ریکارڈ پر آ گئی ہے، عدالت مناسب حکم جاری کر دے۔

دوران سماعت اسپیشل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان کا کہنا ہے کہ میں جب اندر آ رہا تھا تو دیکھا کس طرح سیکیورٹی اہلکار گلے پڑے ہوئے ہیں، اگر یہ سیکیورٹی ہے تو اللّٰہ ہی حافظ ہے۔ ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ جج اور وکیلوں کو روک رہے ہوں، عدالت نےایس پی سکیورٹی کو فوری کمرہ عدالت طلب کر لیا۔ 

دوران سماعت شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت کا وقار ہے اس لئے آیا ہوں کہ قانون کی حکمرانی ہو، میں نے کہا کسی کو نہ روکا جائے ۔عدالت نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کر لیا جس پر عدالتی اہلکار نے کہا کہ عدالت کا پیغام دونوں پولیس افسران کو دیا ہے لیکن وہ اندر آنے کو تیار نہیں۔

جج اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ پولیس والوں کے یہ حالات ہیں، عدالت کا حکم نہیں مان رہے ۔

دوسری جانب ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کریں گے۔  وزیراعظم شہباز شریف کے وکلا نے درخواست تیار کرلی۔

خیال رہے کہ  شہباز شریف پر آج فرد جرم لگنے کاامکان ہے، شہباز شریف گزشتہ 3 پیشیوں سے حاضری استثنیٰ کی درخواست جمع کروا رہے تھے۔

 

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفتر خارجہ کی لانڈھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر  خارجہ کی لانڈھی  دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔حملے میں پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں دہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا  چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

انہوں نے ٹیکس کے دائرے میں اضافے، توانائی کے شعبے کے مسائل کے حل اور ریاست کے تجارتی اداروں میں اصلاحات کو حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیا۔وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کے صدر کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کے بارے میں بتایا جس میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مستحکم کرنسی، گرتی ہوئی افراط زر کی شرح اور بڑھتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ میں آئی ایف سی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اطمینان کے ساتھ ملک میں آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں اضافے کو نوٹ کیا اور کارپوریشن کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو پی پی پی موڈ میں منتقل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی مالیات برینٹ نیمن کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے شدہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تناظر میں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll