جی این این سوشل

پاکستان

ہیضے کی وباء سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے ہیضے کی وباء سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہیضے کی وباء سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی  آر) کے مطابق پاک فوج کی ہیضہ وباء سے متاثرہ پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران 54 دیہات و آبادیوں کو 63 واٹر باؤزر کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، 3500 سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فنکشنل تالابوں سے کلورینیشن کے بعد پانی کی فراہمی شروع کرنے سے امدادی سرگرمیوں کو مزید مدد ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈبلیو ایچ او حکام نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll