Advertisement
پاکستان

عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر پولیس کا بنی گالہ میں سرچ آپریشن

سابق وزیراعظم عمران خان کو تھریٹ کے باعث علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 21 2022، 3:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر پولیس کا بنی گالہ میں سرچ آپریشن

سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر پولیس  نے بنی گالہ میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کارکنان  نے نعرے بازی کی۔پولیس نے کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ سرچ آپریشن کے لئے آئے ہیں کارکنوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا ۔

علی امین گنڈاپور بھی بنی گالہ پہنچے اور کہا  کہ یہاں سب ٹھیک ہے۔ شہبازگِل نے کہا سب خیریت ہے، پولیس بنی گالہ سے واپس جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو تھریٹ کے باعث علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

 
 

Advertisement
Advertisement