گزشتہ روز دی جانے والی دھمکیاں مریم نواز کے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں : شبلی فراز
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ مریم نوازکاگزشتہ روزیوتھ کنونشن سے خطاب میں لب ولہجہ مایوس کن تھا،مریم نوازنے کل کہامنہ توڑدیں گے،زبان کھینچ لیں گے،ایسی دھمکیاں مریم نوازکے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں،مریم کی تقریرکا مقصدکارکنوں کواشتعال دلاناتھا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشبلی فراز کا کہنا تھا کہ مریم نوازجواب دینے کی بجائے ادارے پرلشکرکشی کی ترغیب دے رہی ہے، میرے خیال میں شایدکل ان کی دھمکی آصف زرداری کیلئے تھی۔
ان کاکہناتھا کہ یہ قانون سے فرارحاصل کرناچاہتے ہیں،اپوزیشن ترغیب دے رہی ہے کہ قانون صرف غریب کیلئے ہے،ایسے رویوں اورہتھکنڈوں سے حکومت دباوَمیں نہیں آئےگی۔حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئےگی،قانون اپناراستہ خودبنائےگا۔
شبلی فراز نے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہوگئی اب ان کی سیاست بھی ختم ہوجائےگی،ہم ملک کوقانون اورآئین کے مطابق چلاناچاہتے ہیں،پہلے بھی ان لوگوں نے نیب پیشی پرہنگامہ کیاتھا،ان نے کہاکہ مولانافضل الرحمان نے سیاست کوذاتی مفادکیلئے استعمال کیا،مولانافضل الرحمان نے دین کوذاتی مفادکیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورخاتون اول کوروناکے باعث قرنطینہ میں ہیں،کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کااختیارہے،ہمیشہ کی طرح پارٹی کاترجمان ہوں اوررہوں گا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی شروع سے کوشش ہے کہ کرپشن کاخاتمہ ہو، براڈشیٹ کے معاملے اورعدالتی فیصلے کاجائزہ لےکرچنددنوں میں عوام کوآگاہ کریں گے،سابقہ حکومتوں کی کوشش تھی کہ ادارے کمزوررہیں،نیب اورعدالتوں پرحکومت پاکستان کاکوئی اثررسوخ نہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago




