اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 71 سال مکمل ہونے کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71ویں سالگرہ پر صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثر انداز نہیں ہوسکی، پختہ عزم ہے کہ آئرن برادرز کا یہ مثالی بندھن مزید بلندیوں، باہمی تعاون، اعتماد اور قربتوں کی نئی رفعتوں اور بلندیوں سے ہمکنار ہو۔
وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں ، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام نے گزشتہ اکہتر سال میں دوستی کے سدا بہار درخت کو تقویت دی ہے ۔
وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے اُن تمام رہنمائوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اس بے مثال دوستی کو تزویراتی شراکت داری اور آہنی بھائیوں کے تعلقات میں تبدیل کرنے کیلئے گرانقدر کوششیں کیں۔
وزیر اعظم نے کراچی واقعہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کیلئے بھی اقتصادی تعاون، غربت کے خاتمے اور روابط کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 13 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 10 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 9 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل