پشاور: ملک بھر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جاری پولیس کے کریک ڈاؤن پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارےشہریوں کاحق ہے۔


ٹوئیٹر پر جاری پیغام چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں نے ایک مرتبہ پھرہمیں وہی کچھ دکھایاہےجس سےہم واقف ہیں کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتاہے ن لیگ فسطائیت پر اترتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہاہے،معیشت پہلےہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے، ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کو میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورت حال میں مزید ابتری کا مؤجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔
Peaceful protest is the right of all our citizens. The brutal crackdown on PTI ldrs & workers in Punjab & Islamabad has once again shown us what we are familiar with - the fascist nature of PMLN when in power. The present crackdown also raises serious questions abt the Handlers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2022
سابق وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے جلوسوں کو بالکل بھی روکا نہیں گیا نہ ہی ہم نے ان کےکارکنان کے خلاف کسی قسم کارروائیاں کیں،ڈیموکریٹس اور کلپٹوکریٹس میں یہی تو فرق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے زیر اہتمام حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جس میں لاہور سے کچھ کارکنان کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago





