ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن
لاہور:ملک کے مختلف شہروں میں آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔

حماد اظہر کے پولیس کی ریڈ پر سابق وزیر قانون فواد چودھری نے کہا کہ حماد اظہر کے گھر پر پولیس کا دھاوا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو افسران بھی سیاسی کردار ادا کریں گے انہیں نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد میں میرے گھر کی نگرانی کی جارہی ہے اور چھاپے کی پلاننگ ہے، حالات کے پیش نظر میں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور اب جہلم پہنچوں گا، تحریک انصاف کے کارکنوں پر مختلف شہروں میں آپریشن شروع ہو گیا ہے، فیصل آباد ، لاہور، ملتان ، سیالکوٹ اور جہلم سمیت دیگر شہروں میں کارکنوں اور لیڈرشپ پر چھاپوں کی اطلاعات ہیں، حکومت سیاسی خودکشی کر رہی ہے، ظلم کا یہ دور ختم ہونے کو ہے، ڈٹے رہو۔
رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے حماد اظہر کے گھر رات گئے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماد اظہر ان کے باپ دادا نے ہمیشہ ایمانداری اور شرافت کی سیاست کی ہے، ان کے گھر پر پولیس گردی شرمناک ہے،ایسی حرکتوں سے آزادی مارچ اور بھی تگڑا ہو گا، حماد اظہر عوام کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ لاہور سے نکلیں گے۔
فرخ حبیب نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف پولیس ایکشن پر کہا کہ تمام بیورکریسی اور پولیس کو پیغام دے رہے ہیں کرپٹ ڈاکو جو بیرونی سازش کی تحت اقتدار میں آئے ہےجنہوں ہیں ان کےغیر آئینی اورغیر قانونی احکامات تسلیم نہ کریں،جو ان کا ساتھ دےگاان کاساتھی تصور ہوگاپوری قوم آپ کو دیکھ رہی ہےحق اور سچ کاساتھ دیں۔
زرتاج گل نے پولیس کے کریک ڈاؤن پر کہا کہ امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے دیور کے گھر پر چھاپہ مارا اور گرفتار کرکے لے گئے،ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں اور غنڈی گردی سے گھبرانے والے نہیں ہیں.
عثمان ڈار نے کہا کہ پولیس کا بدترین کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، بھاری نفری میری گرفتاری کے لیے سیالکوٹ جناح ہاؤس میں موجود ہے،امپورٹڈ حکومت کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس ملحوظ خاطر رکھیں ورنہ بدمعاش حکومت کے ہر عمل کا پورا حساب چکائیں گے۔
واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے اس وقت ملک کے مختلف شہروں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، تحریک انصاف رہنما فیاض الحسن چوہان، راشد حفیظ، راجہ ماجد، عدنان چودھری، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید سمیت متعدد سینیئر رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 17 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 16 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 11 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 16 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago






