Advertisement
پاکستان

مطالعہ پاکستان کا کل ہونے والا پرچہ منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد: لاہور اور راولپنڈی میں مطالعہ پاکستان کا کل ہونے والے میٹرک کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 25 2022، 1:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
مطالعہ پاکستان کا کل ہونے والا پرچہ منسوخ کر دیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطالعہ پاکستان کا کل ہونے والا پرچہ لاہور بورڈ اور راولپنڈی بورڈ نے ناگزیر وجوہات پر ملتوی کر دیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا  پرچہ منسوخ کیا گیا ہے، پرچے کے دوبارہ انعقاد کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا جبکہ کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مؤرخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔

لاہور بورڈ کے بعد راولپنڈی بورڈ نے بھی کل کی تاریخ میں شیڈول مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کر دیا ہے، اس حوالے سے ایچ ای سی پنجاب کا کہنا ہے کہ منسوخ ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈز کریں گے۔

Advertisement