جی این این سوشل

پاکستان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سب سے بڑی خامی بتا دی

پشاور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ دوسروں پر بہت جلد بھروسہ کر لینا ان کی سب سے بڑی خامی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سب سے بڑی خامی بتا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ سب سے زیادہ خطرہ تو میری جان کو ہے،میں پھر بھی اسے جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں،عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے،الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک جاری رہے گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کل خود خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کروں گا،عوام کا سمندرمیرے ساتھ ہوگا،جو بھی عوام کے اس سمندرکو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائےگا، حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہے تو جسمانی قوت کا استعمال کررہی ہے، یہ سمجھتے ہیں راستے بند کرکے لوگوں کوروک لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہماری قوم بیدار ہوچکی ہے، قوم میں خود داری جاگی ہے، کسی کوتوقع نہیں تھی کہ قوم اس طرح بیدارہوگی خودداری جاگےگی،جوحرکتیں یہ کررہےہیں اپنی سیاسی قبریں کھودرہےہیں،رات کی تاریکی میں دیوارپھلانگ کرلوگوں کے گھروں میں گئے، فوجی کےگھرچھاپہ ماراگیااس کی جواں سالہ بیٹی رورہی ہےویڈیوموجودہے۔

پاکستان

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا، سابق وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم  کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک لیبک کیساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو معاہدہ بعد میں دکھایا گیا۔

فیض آباد دھرنا معاہدے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کر کے شامل ہوئے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے نام پر اعتراض کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ معاہدہ تو ہو چکا اور دستخط بھی ہو گئے اب پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک  بیگز  کے  استعمال پر پابندی عائد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 5 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا، پلاسٹک کو ناں مہم کا آغاز ہو گا، پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے بھی منظوری دے دی ہے۔

 سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ استعمال نہ کریں، عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک tتھیلوں کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے، طلبہ اور تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس ہوں گی جس میں انسانی صحت کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا، ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll