جی این این سوشل

پاکستان

معروف اور سینئراداکارآغا کشور سجاد انتقال کر گئے

راولپنڈی:فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار اور صداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد راولپنڈی کےمقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف اور سینئراداکارآغا کشور سجاد انتقال کر گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آغا کشور سجاد نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے، انہیں 2006ء میں ریڈیو پاکستان اور 2010ء میں نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے لائف ٹائم ایچیومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 انہوں نے 60 سال سے زیادہ فنی کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم آغا کشور سجاد کی نماز جنازہ 25 مئی کو کمیٹی چوک راولپنڈی میں شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

شری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی  اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ آئندہ تاریخ پر فیصلہ کروںگا پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، وکلا کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکلا عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

عدالت نے کہا کہ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی جیل چلی جائیں ، مذاق بنایا ہوا ہے۔

سرکاری وکیل نے عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا بتایا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دونوں جانب سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

درخواست خارج ہونے کے کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت پہنچ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیشی پر خارج کر دی ہے، اب آپ درخواست بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

عثمان گِل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دائر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیاتھا ۔

بعدازاں 6 فروری کو بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی وزیر جارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران  اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے  کی  سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کا دفاع اور خطے میں اپنے اہلکاروں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا تاہم اس کے باوجود دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں تہران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد بھی اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔  گزشتہ 36 گھنٹوں میں ہم نے اپنے سفارتی رد عمل کو اس کوشش میں مربوط کیا ہے کہ طاقت اور حکمت ایک ہی سکے کے دو مختلف رخ بنے رہیں۔

عراق کے نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ عراق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی ایک وسیع جنگ میں بدل سکتی ہے اور پھر اس سے بین الاقوامی سلامتی اور تحفظ کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

خلیجی ملک سلطنت عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے معمولاتِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے جب کہ کسی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سلطنت عمان میں طوفانی بارشوں سے 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے، ریسکیو نے تلاش شروع کردی۔

سیلابی ریلہ مرکزی شاہراہ پر آگیا اور درجنوں گاڑیوں کو بہا لے گیا جس میں ایک اسکول کی بس بھی شامل ہے۔ بعد ازاں ان گاڑیوں سے درجن سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll