Advertisement
پاکستان

میاں محمود رشید کے علاوہ لاہور کے تمام رہنما محفوظ ہیں:حماد اظہر

لاہور: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ میاں محمود رشید کے علاوہ تحریک انصاف کے لاہور کے تمام رہنما محفوظ ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 25th 2022, 5:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
میاں محمود رشید کے علاوہ لاہور کے تمام رہنما محفوظ ہیں:حماد اظہر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ہزاروں کارکنان تیار ہیں، کل 9 بجے بتی چوک میں قوم اپنی خودداری کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دے گی۔

اس قبل ایک ٹوئیٹ میں حماد اظہر نے تحریک انصاف کے زیر اہتمام حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے کارکنان کو صبح 9 بجے بتی چوک پہنچنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

واضع ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Advertisement