لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق گرفتاری کے بعد اعجاز چوہدری کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔
پی ٹی آئی ترجمان نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا ، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ایک رات قبل لاہور پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ میاں محمود الرشید کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے موجودہ حکومت کے خلاف 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا اور ملک کے مختلف حصوں میں راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
