ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے یوویلدے کے ایک اییلمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان اسلحہ لے کر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی ۔ جس کے نتیجے میں اب تک 19 بچے اورایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 5 سے 11 سال کے درمیان ہے۔
ملزم کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور نے اسکول پر حملے سے قبل اپنی دادی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ اس نے تھوڑی دور گاڑی کھڑی کی اور چھوٹی بندوق لے کر سکول میں داخل ہوا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔
افسوس ناک حملے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ واقعے پر امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ 2012 کے بعد امریکہ میں کسی اسکول پر ہونے والا یہ اب تک کا بدترین حملہ ہے۔ 2012 میں سینڈی ہوک میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا جس میں 20 بچے اور عملے کے چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی
- 2 دن قبل
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- 18 گھنٹے قبل
عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز
- 2 دن قبل

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- 2 دن قبل

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی
- 2 دن قبل

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- 15 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں
- 2 دن قبل
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- 18 گھنٹے قبل
حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟
- 19 گھنٹے قبل

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- 15 گھنٹے قبل

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- 17 گھنٹے قبل

