جی این این سوشل

پاکستان

آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ،3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، ان 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ،3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے: شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ  شیخ رشید نے  سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

شیخ رشید   نے  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا  کہ یہ بھگوڑے ہیں، کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں ، کبھی بیماریوں کے بہانے لندن بھاگ جاتے ہیں۔جب عدالت میں فرد جرم لگنی ہو انہیں چُک پڑ جاتی ہے ،  پاکستان میں عظیم افواج کے لیے یہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔ مطلب ہو تو پاؤں میں پڑ جاتے ہیں نہ ہو تو گلے پڑ جاتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان بنے جا رہا ہے ایک قوم ہونے جارہی ہے، نیوکلیئر ملک کو اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیسا جارہا ہے، دو سے تین بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا ، پرامن ریلی کی قیادت کروں گا اور اسلام آباد جاؤں گا۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ یہ تحریک چوروں ، لٹیروں اور سازشیوں کو تباہ اور نست و نابود کرنے جارہی ہے،  لال حویلی سے نکلو، کمیٹی چوک، چاندی چوک یا فیض آباد سے نکلوں  گا ضرور۔   راولپنڈی کے لوگوں سے درخواست ہے کہ نکلیں اور عظیم تحریک کا حصہ بنیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے تربیتی سیشن کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس سے متعلق بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے تربیتی سیشن کا آغاز

پنجاب میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس کی تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیا کہ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کی تربیتی مشق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں حادثے کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہو گی۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید برھایا جائے گا۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، تمام تر وسائل کو صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں دیگر سہولیات کے ساتھ ایئر ایمبولینس سروس کا بھی اضافہ ہوا ہے اور مزید سہولیات کا بھی اضافہ ہوگا۔ ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں مدد کیلئے فراہم کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاک چین تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں 40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین تجارتی  حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.524 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ2024 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 246.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو فروری میں 169.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 189.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.025 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے درآمدات پر9.256 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر7.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مارچ میں چین سے درآمدات پر1.162 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 1.135 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 680.05ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کاحجم 9.662 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll