جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے

شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ؛ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں  22 ہزار اہلکار تعینات کئے  گئے  ہیں ،وزارت داخلہ میں   لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے  کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ۔

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی اور کے ساتھ ہو، سینیٹر عرفان صدیقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کس سے کریں جب سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہوں؟،تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو دوسروں کے ساتھ بھی ہوتی رہے۔ ہم فارم 45 اور فارم 47 میں الجھے ہوئے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیسے بیانات دیے جا رہے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ہم آج بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں،اپوزیشن محمود خان اچکزئی اورمولانافضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ مزیدکہا ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ۔ آج پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود کو ہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوا۔ نہیں چاہتے جوناانصافی ہمارے ساتھ ہوئی وہ ان کے ساتھ ہو۔ہمیں تو پانامہ کیس میں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll