جی این این سوشل

پاکستان

عدالت کا پی ٹی آئی کے رہنما و کارکنان کو رہا کر نے کا حکم

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں وکلا کی حد تک بیان حلفی دینے کو تیار ہوں کہ یہ سب لوگ پرامن رہیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالت کا پی ٹی آئی کے رہنما و کارکنان کو رہا کر نے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے، ہمارا جب جی چاہتا ہے سرکاری املاک کو توڑ دیتے ہیں۔ پہلے آپ سب رکیں اور دیکھیں کہ سپریم کورٹ کیا حکم دیتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو حکم آئے گا اس کے مطابق مزید حکم جاری کریں گے، ہم لوگوں نے کیا طے کر دیا ہے کہ آرام سے بات نہیں کر سکتے۔ جن لوگوں کو نظر بند کیا گیا ہے ان سے بیان حلفی لے لیں۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں وکلا کی حد تک بیان حلفی دینے کو تیار ہوں کہ یہ سب لوگ پرامن رہیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب پرامن رہیں کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا نہ ہو اور اس ملک کے لیے سب کو قانون کے اندر رہنا چاہیے۔ ہم سب کو مل کر اس ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے فیصلے پر ملک بھر سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پاکستان

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی  : اطلاعات و نشریات کے وزیر  عطاءاللہ تارڑ سے گورنر ہاؤس کراچی میں کراچی پریس کلب کے وفد نےملاقات کی ۔صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد اور خودمختار میڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات نے کراچی پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی  پیش کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔ ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا یہاں مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں، متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll