نئی دہلی:بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 10 ہزار بھارتی روپے کے جرمانے سمیت عمر قید کی سزا سنادی ہے۔


بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی عدالت نے حریت رہنما یٰسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ محمد یٰسین ملک نئی دہلی میں واقع تہاڑ جیل میں عرصہ دراز سے قید ہیں، انہون نے کمرہ عدالت میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بھیک نہیں مانگوں گا، آپ کو جو سزا دینی ہے دے دیجیے۔
انہوں نے عدالت میں کہا کہ میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے، میں دہشت گرد تھا تو بھارت کے7 وزرائے اعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟۔
یٰسین ملک نے جج سے مکالمے میں کہا کہ اگر میں دہشتگرد تھا تو کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی، میں دہشتگرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا، میں دہشت گرد تھا تو مجھے بھارت اور دیگر ملکوں میں اہم جگہوں پر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیاگیا۔
عدالت کی جانب سے حریت رہنما یٰسین ملک کے سوالات پر کہا گیا کہ ان باتوں کاوقت گزرگیا ہے، یہ بتائیں آپ اس تجویز کردہ سزا پر کیا کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر یٰسین ملک کا کہنا تھا کہ ’میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا، جوعدالت کو ٹھیک لگتا ہے وہ فیصلہ کرے۔‘

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 29 minutes ago

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- 2 hours ago

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- an hour ago

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 4 hours ago

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- an hour ago

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 4 hours ago

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 4 hours ago
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 3 hours ago

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 4 hours ago

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- 2 hours ago

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 25 minutes ago