پاکستان
پولیس کی شیلنگ سے حماد اظہر زخمی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر لانگ مارچ میں شریک ہیں۔

تحریک انصاف کے اہم رہنما حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے۔ اپنے بیان میں ان کا کہناتھا کہ میرے ماتھے پر شیل لگا ہے، پولیس نے سیدھا پروجیکٹائل بنا کر پھنکیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر لانگ مارچ میں شریک ہیں، پولیس کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا پر شیلنگ بھی جاری ہے، زخمی ہونے کے بعد حماد اظہر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے ماتھے پر شیل لگا ہے، انہوں نے سیدھا پروجیکٹائل بنا کر پھنکیں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے چہروں کا نشانہ لے کر ہم پر شیل پھینک رہے ہیں۔ عوام پیچھے ہزاروں ہیں۔حماد اظہر کا کہناتھا کہ پولیس اس امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر جبر پر اتر آئی ہے۔
Injured and heading for first aid pic.twitter.com/kDoCCYAq8O
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 25, 2022
پاکستان
ہنگو میں شادی نہ کروانے پر بیٹا والد کےخلاف درخواست لےکر تھانے پہنچ گیا
ضلع ہنگو کے نواحی علاقے میں شادی نہ کروانے پر بیٹا اپنے ہی والد کےخلاف درخواست لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

ہنگو پولیس کو 8 جون کو ایک انوکھی قسم کی درخواست موصول ہوئی۔
28 سال کے نوجوان محمود اللّٰہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُس نے اپنی شادی کے لیے کئی بار گھر والوں کو بولا، لیکن وہ اس کی شادی نہیں کروارہے اور ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔
جیو نیوز کی ٹیم نوجوان کی شادی کی خواہش کی حقیقت جاننے کے لیے گاؤں شاہوخیل پہنچی اور محمود اللّٰہ سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن اُس نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
نوجوان نے کہا کہ وہ نوکری کرتا ہے، لیکن اس کی شادی کے لیے والدین فکر مند نہیں ہیں۔
نوجوان کے والد معین گل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے دو بیٹوں کی شادی ہوچکی ہیں اور وہ بھی ہر والد کی طرح اپنے بیٹے کی بھی شادی کروانا چاہتے ہیں، لیکن اُس سے پہلے بیٹے کو ذمہ داری کا احساس کروانا ضروری ہے۔
والد نے مزید کہا کہ بیٹے نے گزشتہ ماہ اُن پر حملہ بھی کیا تھا، جس پر اُسے (بیٹے) 4 دن حوالات میں بھی رہنا پڑا، بعد میں انہوں نے ہی اپنے بیٹے کو رہائی دلوائی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود عالم کا کہنا ہے کہ پولیس شادی نہیں کرواسکتی، فریقین کو بٹھا کر بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرواسکتی ہے۔
پاکستان
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فلور ٹیسٹ کے حکم کے چند منٹ بعد مہاراشٹر اکے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کی شام کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاتھا کہ انہیں ان کے اپنے لوگوں نے دھوکا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے کو 30 جون کو صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔
دنیا
بھارت میں مسلمان صحافی کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل
بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو کچھ لکھنے، بولنے یا ٹوئٹ کرنے پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ صحافیوں کو ہراسگی کے بغیر آزادانہ اظہار خیال کا حق ملنا چاہیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہر جگہ صحافیوں کو آزادانہ اظہار رائے کا حق ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کو گرفتار کیا تھا۔
نئی دلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق محمد زبیر کو 2018 میں کیے گئے ایک ٹوئٹ پر گرفتار کیا گیا، ان پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی لاہور
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج متوقع
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا بل منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا:مفتاح اسماعیل
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
ملک میں مون سو ن بارشوں کا امکان ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
دنیا 2 دن پہلے
ایکواڈورمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی