پاکستان
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو وزیر آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر آباد پولیس کی جانب سے حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 50 کارکنان سمیت حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ اس حکومت کو معلوم ہے کہ پاکستان کی عوام ان سے نفرت کرتے ہیں، انہوں نے عوام کے خوف سے پورے ملک کو جنگ کا میدان بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جبر سے کبھی قوموں کو دبایا نہیں جا سکتا، میرا سنجیدہ مشورہ ہے کہ حکومت اب صرف اپنے پرامن رخصت کی حکمت عملی بنائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے قافلے ملک بھر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا سے اسلام آباد مارچ کرنے والے قافلوں کی قیادت سابق وزیر اعظم عمران خان نے خود کی جبکہ پنجاب سے نکلنے والے قافلوں کو پولیس کے شدید کریک ڈاؤن کا سامنا رہا۔
پاکستان
"آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں"
عمران خان نے مزید کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا۔ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔
لاہور میں ملکی سیاسی صورتحال پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن پر جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہیں مسلط کردیا گیا ہے، ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کر دیں گے، مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کے لیے آواز بلند کر رہا ہوں۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔
پاکستان
نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
نانگا پربت پر پھنسنے والے کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کو نکالنے کےلیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کونکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے جس میں آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹر،گراؤنڈ سرچ ٹیم اور پورٹرز شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آرمی کے پائلٹ پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے آج دوبارہ پرواز کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی پائلٹوں نےجرأت مندانہ کوشش کرتے ہوئےخراب موسم میں دو ہیلی مشن کیے لیکن گھنے بادلوں اور بہت زیادہ اونچائی کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نہیں اٹھایا جاسکا۔
اس کے علاوہ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے زمینی ٹیم نے کیمپ2 سے کوشش کی۔
پاکستان
وزیراعظم کا بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ وزیرِاعظم نے چیف سیکریٹری کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو فوری طور متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت کی ۔
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع قلعہ سیف اللّٰہ روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، ریلوں میں بہنے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے اموات کی تعداد 42 تک پہنچ چکی ہے ۔
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
اسلام آباد، راولپنڈی میں گرین و بلیو لائن بس سروس کا افتتاح ، ایک ماہ تک مفت سفرکی سہولت
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری پرپی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران ریاض خان کا کیس ایف آئی اے کورٹ راولپنڈی بھیج دیا گیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی
-
دنیا ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے اختلافات: برطانوی صحت اور وزیرخزانہ مستعفی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالرکی قیمت میں 2 روپےسے زائد کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا