پاکستان
تحریک انصاف کے 5 کارکنان شہید ہو ئے ہیں:شاہ محمود قریشی
اسلام آباد:سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومتی کارروائیوں کے خلاف مزاحمت میں تحریک انصاف کے 5 کارکنان شہید ہو ئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 5 کارکنان شہید ہو ئے ہیں، حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔
جی این این سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، جس میں کوشش تھی کہ حکومت گرفتار لوگوں کو رہا کر دے اور کنٹینرز ہٹا دے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے تازہ صورت حال میں حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ جس فرعونیت اور یزیدیت کا مظاہرہ حکومت کر رہی ہے، ایسے ماحول میں مذاکرات نہیں ہوتے۔
شاہ محمود قریشی کی جی این این سے خصوصی گفتگو، موجودہ حالات سے آگاہ کردیا@SMQureshiPTI @PTIofficial #LongMarch #حقیقی_آزادی_مارچ #AzadiMarch pic.twitter.com/CYonuOIsXI
— GNN (@gnnhdofficial) May 25, 2022
اس سے قبل رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اب تک ہمارے 5 لوگوں کو شہید کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین کی بے حرمتی کی، بزرگ خواتین پر تشدد کیا، گولیاں، آنسو گیس، شیلنگ اور تمام ملک کو بند کیا۔
امپورٹڈ حکومت نے اب تک 5لوگوں کو شہید
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 25, 2022
چادر چاردیواری کا تقدس اور خواتین کی بے حرمتی بزرگ خواتین پر تشدد
گولیاں آنسو گیس شیلنگ اور تمام ملک کو بند کیا
وٹس ایپ گروپ اس ڈیوٹی پر پیسے حلال کر رہا ہے کہ چند درختوں کو آگ لگ گئی جو انتظامیہ اور پولیس نے خود لگائی#حقیقی_آزادی_مارچ
دنیا
بھارت میں مسلمان صحافی کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل
بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو کچھ لکھنے، بولنے یا ٹوئٹ کرنے پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ صحافیوں کو ہراسگی کے بغیر آزادانہ اظہار خیال کا حق ملنا چاہیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہر جگہ صحافیوں کو آزادانہ اظہار رائے کا حق ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کو گرفتار کیا تھا۔
نئی دلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق محمد زبیر کو 2018 میں کیے گئے ایک ٹوئٹ پر گرفتار کیا گیا، ان پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پاکستان
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فلور ٹیسٹ کے حکم کے چند منٹ بعد مہاراشٹر اکے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کی شام کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاتھا کہ انہیں ان کے اپنے لوگوں نے دھوکا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے کو 30 جون کو صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔
علاقائی
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2021-22 کا نظر ثانی شدہ ہدف عبور کرلیا
لاہور:رواں مالی سال کے آغاز میں پنجاب ریونیو اتھارٹی 150 ارب روپے کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے والی ملک کی پہلی صوبائی ریونیو ایجنسی بن گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 28 جون 2022ء تک 168 ارب کے ٹیکس وصول کیے گئے جو کہ اصل ٹیکس ہدف یعنی 155.9 ارب کا 108 فیصد جبکہ نظر ثانی شدہ ٹیکس ہدف کا 101.5 فیصد بنتا ہے، اتھارٹی کو مالی سال کے آخری دو دنوں میں خاطر خواہ ریونیو کی توقع جبکہ سال کے اختتام پرتقریباََ 170 ارب روپے کے ہدف کے قریب پہنچنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے آغاز میں پنجاب ریونیو اتھارٹی 150 ارب روپے کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے والی ملک کی پہلی صوبائی ریونیو ایجنسی بن گئی ہے اور جون میں ہونے والی ٹیکس وصولی نےپی آر اے کو ملک میں صف اول کی صوبائی ریونیو ایجنسی بنادیا، لگاتار تیسرے سال پی آر اے نے اپنے ٹیکس ہدف کو عبور کیا ہے، اس سے قبل اتھارٹی نے مالی سال 2019-20 اور 2020-21 میں بالترتیب 105 ارب روپے اور 125 ارب روپے کے مقررہ اہداف سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا۔
ترجمان پی آر اے نے مزید وضاحت کی کہ یہ کامیابی کاروبار کو سیل کیے، بینک اکاؤنٹس کو منسلک کرنے یا پیشگی ادائیگیوں جیسےسخت اقدامات کے بغیر حاصل کی گئی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مکمل طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون اور ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آگہی پر انحصار ہے جس میں مالی سال کے دوران 200 سے زائد آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا گی، ان ورکشاپس میں 2000 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
اتھارٹی کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ترقی کا یہ رجحان آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا کیونکہ اس کی انتظامیہ اور تمام افرادی قوت کسی بھی سخت اقدام کا سہارا لیے اپنے فرائض پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے تاکہ کاروبار میں آسانی پر برے اثرات مرتب نہ ہوں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج متوقع
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
جج نے اینکر بیوی کو قتل کرکے چہرہ تیزاب سے جلادیا
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
ملک میں مون سو ن بارشوں کا امکان ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہو گیا