پاکستان
آئی ایم ایف سے قرض کی قسط پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مشروط
دوحہ: پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے تک آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں 18 سے 25 مئی تک جاری رہنے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے کا خیر مقدم کیا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان اوردیگرحکام پر مشتمل اقتصادی ٹیم نے کیے۔
بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے پیٹرول اوربجلی پر دی جانے والی سبسڈی کوختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، حکومتی ٹیم تمام صورت حال سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کرے گی،پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف حکام کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ حکومت اس وقت پیٹرول اوربجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں پیٹرول اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان
ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی
کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ ملک بھر میں کہیں بھی ڈی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 10 جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالاضحیٰ 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔
اس سے قبل زونل کمیٹی لاہور نے بھی اعلان کیا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کرنا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی رکن اسمبلی سعید آفریدی نے استعفیٰ دے دیا
کراچی: تحریک انصاف کے رہنما سعید آفریدی نے سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سعید آفریدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھجوا دیا۔
سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ایم پی اے سعید آفریدی کے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہوا ہے۔
پاکستان
عدالتی فیصلوں کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں:مولانافضل الرحمان
اسلام آباد:جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں،امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔
جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل بینک کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ایکواڈورمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
ملک میں مون سو ن بارشوں کا امکان ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
جج نے اینکر بیوی کو قتل کرکے چہرہ تیزاب سے جلادیا
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
5000 مسافروں والا فلائنگ ہوٹل جو کبھی بھی زمین پر نہیں اترے گا
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا:مفتاح اسماعیل
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی،204 روپے75 پیسے کا ہو گیا