چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے۔


اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے ملکی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر انتظامی اور ریاستی اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ عدلیہ اور فوج کو مل کر مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہیے۔
چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے، سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں، افراتفری بڑھے گی۔ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں، آمدورفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، ایمبولنس تک کو راستہ نہیں مل پا رہا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے۔ رہنما ق لیگ نے اپیل کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، پولیس شیلنگ بند کرے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد کیلئے نکل رہے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے حکومت مخالف مارچ کے شرکا کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں لاہور کے علاقے بتی چوک پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپ دیکھنے میں آئی اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی پولیس کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ شرکا کو مارچ کے مقام تک پہنچنے سے روکا جائے۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





