پاکستان
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی ضرورت ہو گی۔

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے سال 2023 کے الیکشن کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ الیکشن کیلئے اخراجات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں آرمی سمیت سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کیلئے 5 ارب 60کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔
دستاویز کے مطابق بیلٹ پیپرز کی اشاعت کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انتخابی عملے کی تربیت کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے
پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔
خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی ضرورت ہو گی۔
پاکستان
حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے:عمران خان
شیخوپورہ:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پوری طرح جانبدا ر ہے، ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز سے مل کر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے، ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں گھر سے اکیلا نکلا تھا، آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں کہ وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لوٹوں پر بڑے نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھ پر 15 کے بجائے 15 ہزار ایف آئی آرز بھی درج کروا دیں تب بھی میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، سوشل میڈیا ورکرز کو ڈرایا جا رہا ہے، گھروں سے پکڑ رہے ہیں، عمران ریاض، ایاز امیر جیسے باضمیر صحافیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو جو بھی واقعات میں افسران و اہلکار ملوث ہیں ایک ایک کا نام نوٹ کیا ہے، جب ہماری حکومت آئے گی ایک ایک کا احتساب کریں گے، آئی جی اور چیف سیکرٹری آپ ایماندار تھے اس لیے آپ کی تعیناتی کی، آپ لوگ جو حمزہ ککڑی کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں اس کا حساب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے بھارت سے دوستی نہیں کر سکتا، امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر غلامی نہیں چاہتے،امریکہ کہتا ہے روس نہ جاؤ، امریکہ سے پوچھتا ہوں کہ روس نہ جانے کا منع کرنے والے تم کون ہوتے ہو۔ ہندوستان امریکا کا اتحادی ہے، امریکہ کا اتحادی ہوتے ہوئے ہندوستان روس سے 30 فیصد سستا تیل خرید رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے، 17جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، قوم اور ملک بدل گیا ہے، پرانی انتقامی کاروائیاں، جھوٹی ایف آئی آرز، لوگوں پر تشدد یہ چیزیں آپ کوالیکشن نہیں جتوائیں گ، انتخابی حلقوں کے اندر 10، 10 ہزار روپے کے چیک بانٹے جا رہے ہیں، لوگوں کو پیغام ہے، پیسے ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا ہے۔
دنیا
پاکستان سمیت دنیا بھرسے کل 10 لاکھ کلمہ گوحج اکبر کی سعادت حاصل کرینگے
پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 10 لاکھ سے زائد کلمہ گو کل جمعہ کو حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مناسک حج کا آغاز آج جمعرات سے ہو گیا ہے جس میں رواں برس سعودی عرب نے10 لاکھ مقامی اورغیرملکی عازمین کو حج کی اجازت دی ہے۔
عازمین حج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منٰی پہنچے جہاں سے کل جمعہ کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
وقوف عرفات کے بعد نماز مغرب پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ ایک ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے ۔
مزدلفہ سے شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں چنیں گے۔ رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد دسویں ذی الحج کو نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے فورا بعد منی روانہ ہوں گے۔
جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد جمرات جائیں گے اور بڑے شیطان کو کنکر ماریں گے۔ کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے ۔ اسی طرح11اور 12 ذوالحج کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مارنا بھی مناسک کا حصہ ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے زائرین حج کی صحت اور سکیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے ۔ زائرین کی سہولت کے لیے میں سعودی عرب کی وزارت صحت نے مکہ اور مدینہ میں 23 ہسپتال اور 147 طبی مراکز قائم کیے ہیں۔
سعودی سکاوٹس نے حجاج کی خدمت ، مدد ، نظم اور تحفظ کے لیے 2200 سکاوٹس کی نفری پیش کی ہے۔ یہ سکاوٹس منیٰ میں حجاج کی خدمت کے لیے تعینات ہیں۔ سکاوٹس حکومت کے متعلقہ اداروں اور شعبوں کوبھی بوقت ضرورت مدد دیں گے۔
پاکستان
شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سابق کپتان شاہد آفریدی کو دوسرے سیزن کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔
کے پی ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا شاہد آفریدی کے بطور برانڈ ایمبیسیڈر تقرری کی تقریب جیو سوپر پر براہ نشر کی جائے گی۔
🌟 Signing Ceremony between KPL and @SAfridiOfficial as a Brand Ambassador for KPL Season 2. Watch the live telecast of the press conference on @geosupertv at 4:00 pm sharp.
— Kashmir Premier League (@kpl_20) July 7, 2022
📺 Don't forget to tune in!#KPL #KheloAazadiSe #KPL2022 pic.twitter.com/7YeL1ZadA7
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
اسلام آباد، راولپنڈی میں گرین و بلیو لائن بس سروس کا افتتاح ، ایک ماہ تک مفت سفرکی سہولت
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران ریاض خان کا کیس ایف آئی اے کورٹ راولپنڈی بھیج دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری پرپی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
راولپنڈی عدالت نے بھی عمران ریاض خان کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالرکی قیمت میں 2 روپےسے زائد کا اضافہ