جی این این سوشل

پاکستان

قومی اسمبلی میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کا بل منظور

انہوں نے کہا کہ ہم ای وی ایم اور ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں اور ہم صرف ڈرتے ہیں کہ جب آر ٹی ایس بیٹھ سکتا ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی میں ای وی ایم  کے استعمال کے  خاتمے کا بل منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کے آئندہ انتخابات میں استعمال کے خاتمے کا  بل منظور ہو 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ای وی ایم کے حوالے سے تمام فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایم) کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے اور گزشتہ حکومت نے ای وی ایم کے حوالے سے تمام فریقین کوا عتماد میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں اس قانون میں بہت سی ترمیم کی گئیں اور ای وی ایم پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے جبکہ بہت کم فرق سے اس بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروایا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل سینیٹ میں آیا تو اس کو کمیٹی میں بھیجا گیا اور ہم نے اس کے اوپر بہت سے اجلاس کیے لیکن رولز کو بلڈوز کرتے ہوئے اس بل کو منظور کیا گیا۔ قانون میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کچھ کمی پیشی رہ گئی تھی جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور الیکشن ریفارمز کی آڑ میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لے کر ای وی ایم کا کہا گیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی بھی ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرسکتا اور ہمارے بارے میں افواہ ہے شاید ہم اوورسیز کے ووٹ کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ای وی ایم اور ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں اور ہم صرف ڈرتے ہیں کہ جب آر ٹی ایس بیٹھ سکتا ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

پاکستان

محسن نقوی آج پشاور کا دورہ کریں گے، ترجمان

وفاقی وزیر داخلہ امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی آج پشاور کا دورہ کریں گے، ترجمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج (جمعرات کو)پشاور کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیراعلیٰ آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس موقعے پر وزیر داخلہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll