وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا، سیاچن مستقل محاذ جنگ ہے، کارگل جنگ بھی کشمیر کے لیے لڑی گئی چاہے مقاصد کچھ اور تھے۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یاسین ملک کو سزا سنائے جانے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پاس کیں، ان قراردادوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اب مشترکہ اجلاس میں قرار داد پاس کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یکجہتی کا پیغام دنیا کو جارہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، گزشتہ 4 سال کشمیریوں کے لیے ایل او سی کے اس طرف سے کوئی ٹھنڈا جھونکا نہیں گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یاسین ملک کو سزا سنائی گئی، پہلے علی گیلانی اس دنیا سے رخصت ہوگئے، پچھلے چار سال ہم سیاسی اور اقتدار کی جنگوں میں مصروف رہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی آئین میں جو لولا لنگڑا اسٹیٹس ملا وہ بھی لے لیا گیا، جس کاز کے لیے ہم نے تین جنگیں لڑیں اس کا مذاق اڑایا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیرسے کمٹمنٹ کا 4 سال میں حکومتی سطح پر کوئی اظہار نہیں ہوا، امریکا گئے اور کہا 92 کے کپ سے بڑی فتح حاصل کی۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





