پاکستان
روس سے سستا تیل لینے دیتے تو مہنگائی کا یہ طوفان تھم جاتا، فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں روس سے سستا تیل لینے دیتے تو مہنگائی کا یہ طوفان تھم جاتا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اس اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری روس کے ساتھ سستے تیل کے لیے ڈیل ہوئی تھی، بھارت نے کس طرح تیل سستا کیا، آپ کیوں روس سے تیل نہیں لے رہے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو چاہیے کہ حماد اظہر اور شوکت ترین کے ساتھ بیٹھ کر سمجھ لے۔
پاکستان
پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے:آرمی چیف
راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی سینٹرل کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس دفاعی تعاون، سی پیک سے متعلق پیشرفت اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے مسٹر یانگ چیچی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر تعینات چینی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان
گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا، فواد چوہدری
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کروائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے اُن کا حق قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟
انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔
فواد چوہدری سے بار بار رپورٹر نے سیدھے سوالات کیے، لیکن وہ سیدھا جواب دینے کے بجائے ہر بار بات گھما گئے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے سے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تین قیمتی گھڑیاں اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو فروخت کیں اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے۔
یہ تینوں گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے ایک فرد اور اسی جزیرے کے ایک معزز شخص نے دی تھیں، یہ ان گھڑیوں کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔
پاکستان
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فلور ٹیسٹ کے حکم کے چند منٹ بعد مہاراشٹر اکے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کی شام کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاتھا کہ انہیں ان کے اپنے لوگوں نے دھوکا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے کو 30 جون کو صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا:مفتاح اسماعیل
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
سرگودھا :مسافربس اور رکشہ میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی،204 روپے75 پیسے کا ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہو گیا
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
5000 مسافروں والا فلائنگ ہوٹل جو کبھی بھی زمین پر نہیں اترے گا
-
پاکستان 2 دن پہلے
مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ایکواڈورمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی