Advertisement
پاکستان

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 27 2022، 4:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے 

ذرائع کےمطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی مشکل  معاشی صورتحال پر قوم  کو اعتماد  میں لیں گے جبکہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ  حکومت نے آئی ایم ایف  پروگرام  کی بحالی کے لیے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں  میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے ۔  قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

Advertisement