ٹوکیو: جاپان نے سیاحوں کے لیے سرحدیں 10 جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔


خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر سے 98 ممالک کے سیاح اب دوبارہ جاپانی سیاحتی کاؤنٹیز اور ریجن جاسکیں گے، غیرملکی سیاحوں کو صرف ٹور گروپ کی شکل میں آنے کی اجازت ہوگی۔
جاپان کے سفر سے قبل سیاحوں کو کورونا وائرس منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ سیاحوں کا جاپان پہنچنے کے بعد بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

جاپان اس ہفتے چار ممالک ، آسٹریلیا ، سنگاپور ، تھائی لینڈ اور امریکہ کے چھوٹے آزمائشی بنیادوں پر پیکج دوروں کی میزبانی کر رہا ہے جس میں صرف 50 افراد شامل ہیں جنہیں خصوصی ویزا دیا گیا جس کی مدت 31 مئی کو ختم ہونا ہے۔

جاپانی معیشت میں سیاحت کو بے حد اہمیت حاصل ہے مگر کورونا کی وبا کے دوران 2020 سے وہاں سخت ترین سرحدی پابندیاں نافذ کی گئیں جس کی وجہ سے سیاحوں کی آمد پر پابندی بھی عائد کی گئی ۔
دوسری جانب جاپان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص ایئرپورٹس کی تعداد 7 کردی ہے ، جاپان نے کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایئرپورٹ محدود کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے قبل 2019 میں جاپان میں 3 کروڑ 19 لاکھ غیرملکی سیاح آئے تھے جن سے جاپانی معیشت کو 37 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوا تھا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 5 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago




