اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی حربے قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، اس امپورٹڈحکومت کی پولیس نےپرامن مظاہرین پربربریت کی۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ سے پہلے پنجاب اور سندھ پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں کی حرمت پامال، خاندانوں کو ہراساں کیا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔
قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول! دستور+سپریم کورٹ کےاحکامات ہوامیں اڑاتےہوئےاس مجرم امپورٹڈ حکومت نےہمارےآزادی مارچ کےشرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔ہمارےمارچ سےایک رات قبل پنجاب و سندھ میں PTIکارکنان کےگھروں کی حرمت پامال، اہلِ خانہ کو ہراساں کیاگیا۔pic.twitter.com/r10mlgVYSd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے لانگ مارچ روکنے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ہمیں بتا دے کیا پر امن احتجاج جمہوری پارٹی کا حق ہے یا نہیں۔ عدالت سے احتجاج کی کلیئرنس مل جائے، دعویٰ کرتا ہوں اتنے لوگوں کو باہرنکالوں گا پہلے کبھی نہیں نکلے ہوں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے باوجود انہوں نے لوگوں کو مارا۔ عدالتی حکم کے بعد جو کچھ ہوا ہم اس کے لیے تیار نہ تھے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 18 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل







