ابوجہ : افریقی ملک نائجیریا کے ایک چرچ میں بھگدڑ مچنے سے بچوں سمیت 31 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نا ئیجیریا کے جنوب میں واقع پورٹ ہار کورٹ شہر کے ایک چرچ میں منعقد ایک خیراتی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق پروگرام ریورز سٹیٹ میں کنگ اسمبلی پینٹیکوسٹل چرچ میں مستحق افراد کے لیے ہونے والے سالانہ ’شاپ فار فری‘ پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس ترجمان گریس ایرنگ کوکو نے بتایا کہ ہفتہ کوعلی الصباح چرچ میں کھانا وصول کرنے کیلئے آنے والے سینکڑوں افراد ایک گیٹ پر ٹوٹ پڑے جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچی ۔ کچھ لوگ پہلے سے وہاں موجود تھے اور کچھ بے صبرے ہو کرگرجا گھر کے دروازے کی جانب بڑھنے لگے جس کی وجہ سے وہاں صورتحال خراب ہوئی ۔
اس واقعے کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افراتفری کی صورتحال ہے اور زمین پر مستحقین کو دیے گئے کپڑے اور جوتے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور امدادی کارکن زخمیوں کی مدد کررہے ہیں ۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مرنے والوں کی لاشیں منتقل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کی جانب سے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 12 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 9 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل









