پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا۔

انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت پہنچا۔ وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارتِ خارجہ کے نمائندےشامل ہیں۔ آبی تنازع پر دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دلی میں ہوں گے۔
روانگی کے موقع پر انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ2روزہ مذاکرات میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات چیت کی جائےگی۔
انہوں نے بتایاکہ دریائے سندھ پربھارت کے چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر 3 بڑے پراجیکٹس ہیں جن پرپاکستان کو اعتراض ہے، ان میں پاکل دل، کیروہائیڈورپاور بھی ہے، پاکستانی اعتراض پربھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرےگا، یہ وفد صرف اجلاس کیلئے جارہا ہے، معائنے کیلئے الگ وزٹ ہوں گے جن کا شیڈول بعد میں آئے گا۔
دونوں ملکوں کےانڈس واٹر کمیشن حکام اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں اجلاس کر چکے ہیں، اب یہ 118واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے جس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- a day ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 20 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- a day ago

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 20 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 18 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 19 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 21 hours ago
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 14 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 19 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- a day ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- a day ago







