بین الاقوامی برادری اورعبوری افغان حکومت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت ہے : وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی برادری اور عبوری افغان حکومت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر ترک حکومت کی ثابت قدم حمایت اور اصولی موقف پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔


دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ترک وزیر خارجہ میولود چائوش اولو کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گرمجوشی سے مہمان نوازی پر اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات پیار اور محبت پر مبنی ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان عوام ایک دوسرے کے لیے رکھتے ہیں ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اور سٹریٹجک اکنامک فریم ورک دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کے لیے مفید طریقہ کار کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سال رواں کے آخر میں ترکی میں اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کا منتظر ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنے قریبی پڑوس اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے ترکی کے تعاون کو سراہا ۔ افغانستان کے بارے میں وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری اور عبوری افغان حکومت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے یوکرین کے بحران میں ترکی کے تعمیری کردار اور بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں ترک وزیر خارجہ کی ذاتی کوششوں کو بھی سراہا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکی کے سرکاری دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دونوں وزرائے خارجہ کی یہ دوسری ملاقات تھی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ترکی کے وزیر خارجہ نے گزشتہ شب عشائیہ بھی دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 منٹ قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 6 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 5 گھنٹے قبل






