جی این این سوشل

دنیا

چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چینی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 113 کلومیٹر دور تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ چینی وقت کے مطابق زلزلہ شام 5 بجے آیا جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ارد گرد کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تجارت

پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 452 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ میں شروع ہونے والا تیزی کا رجحان غالب رہنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 905 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95901 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں  مزید اضافے  کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ درخواست میں سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا طلباء  کیلئے  ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll