لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیمیں بہتر کام کررہی ہیں، سوشل میڈیا ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں، سوشل میڈیا کی افادیت آج بڑھ رہی ہے، ہم سب نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات محنت کی، اقتدار ملا تو اس وقت 20-20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تھی انہوں نے دن رات محنت کی،75 سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے،عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا،
مریم نواز نے کہا کہ سابق دور میں ہر شعبے کو تباہ کیا گیا،اس وجہ سے حکومت لی کہ ملک کو موجودہ صورت حال میں آگے لے کر جانا ہے،چینی کی قیمت دوبارہ 70سے80 روپے پر لے کر آئے ہیں،وزیراعظم نے اسپتالوں میں ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،عوام سے وعدہ کرتے ہیں ملک ترقی کی نئی راہ پر چلے گا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بچہ جس کی عمر 70سال سے اوپر ہے وہ انقلاب لانے نکلا ہے، گھر سے نکلا بچہ ابھی تک گھر نہیں پہنچا، نااہل شخص نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا، سپرپاور ملک کو دھمکیاں دینے والا آج کل راہداری ضمانت پر گھوم رہا ہے۔
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 9 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 9 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 12 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 10 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 6 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل











