پاکستان
ملک میں موسم کیسا رہے گا : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے بے جا باہر مت نکلیں، باہر نکلنا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا بار بار استعمال کریں۔
اسلام آباد : اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، مو ہنجو دارو اور لاڑکانہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہید بینظیر آباد، خیر پور، بھکر، دادو، ڈی آئی خان، سبی اور نور پور تھل میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خطہ پوٹھوہار میں گردآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔دوسری جانب، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، آئندہ دو تین روز تک موسم سخت گرم اور خشک رہے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے بے جا باہر مت نکلیں، باہر نکلنا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا بار بار استعمال کریں۔
پاکستان
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت
ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے.
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،12ہزار970ارب کا ہدف برقرار رہے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف نے وزیرِ اعظم کو باکو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کے لئے پاکستان کے اقدامات پر رشنی ڈالی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان