کھیل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹریننگ سیشن آج سے شروع ہوگا
لاہور : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن آج سے شروع ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہوگا۔
پیر کو پاکستانی ٹیم مکمل آرام کرے گی ، تاہم ہوٹل میں جم اور پول سیشن ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنزٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران کی پریس کانفرنس ہال میں پری سیریز میڈیا کانفرنسز کریں گے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آٹھ جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر چار بجے شروع ہو گا، پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
پاکستان
قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی
بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ، ترجمان
قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔
یوم شہدا بلوچستان کے موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیرہ نومبر کو بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے ہم تمام بلوچ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، اور آج کا قومی شعور اور تسلسل کے ساتھ جاری تحریک ان ہی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج کا دن بلوچ قومی تاریخ کے اوراق میں اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ بلوچ رہنما اور ریاست کے حکمران میر محراب خان نے انگریزوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر قربان کرنا ترجیح دی۔ ان کی اس قربانی نے سرزمین اور قوم کے دفاع میں مزاحمت اور قربانی کے فلسفے کی بنیاد رکھی اور آنے والی نسلوں نے اپنے آباؤ اجداد کے متعین کردہ فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر بلوچ سماج کو فکری غلامی سے محفوظ رکھا۔
ترجمان نے کہاکہ آج کا دن اُن تمام خاندانوں اور افراد سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے جنہوں نے قومی بقاء کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر کے قومی مزاحمت اور جدوجہد کو توانائی بخشی، اور بلوچ سرزمین میں سامراجیت کے خلاف آواز اٹھانے کی روایات کو زندہ رکھا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ شہداء کے فکر و فلسفہ مزاحمت، انکار اور قربانی” کی روایات پر عمل پیرا ہو کر اس قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
علاقائی
ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری
پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے
پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، سیشن 24,25سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ۔
چار سالہ ایجوکیشن کے بعد ایک اضافی سال پر طبی مہارتوں کیلئے مخصوص ہوگا، بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے ،نیا نصاب پاکستان گریجویٹس کو دنیا بھر میں ملازمت اور پوسٹ گریجویشن میں فائدہ دے گا ۔
یو ایچ ایس نے نئے نصاب کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا، بی ڈی ایس کے نئے نصاب کی تیاری میں یوکے، یو ایس اے، آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
پروگرام کا کریکلر مواد پی ایم ڈی سی کے مطابق 4900 گھنٹے کا ہے، کلینکل ٹریننگ کیلئے اضافی 1100گھنٹے ہونگے، نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف نے وزیرِ اعظم کو باکو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کے لئے پاکستان کے اقدامات پر رشنی ڈالی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک