جی این این سوشل

تجارت

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا پہلا مسودہ تیار کر لیا گیا

مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے ہر ایم پی اے کو 50 کروڑ کی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی‘ صوبے میں 13 میگا ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے کی تجویز‘ میگا منصوبوں کیلئے 237 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کردی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا پہلا مسودہ تیار کر لیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا پہلا مسودہ تیار کر لیا گیا ، مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے ہر ایم پی اے کو 50 کروڑ کی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کے پہلے مسودے میں صوبے کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد تک بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پنجاب میں مجموعی طور پر 13 میگا ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے کی تجویز ہے ۔ 

صوبائی بجٹ کے مسودے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں ضلعی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کے لیے 114 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے ، میگا منصوبوں کیلئے 237 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 15 ارب روپے مختص کرنےکی سفارش ہے۔ 

علاوہ ازیں ملک بھر کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار184ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ، جس میں وفاق کا ترقیاتی بجٹ800 ارب ، خیبر پختونخواہ کیلئے299 ، ضم شدہ قبائلی علاقوں کا 50 ارب ، پنجاب 585 ارب ، سندھ 355 اور بلوچستان کیلئے 143 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ، صوبوں کی اے پی سی سی میں1384 ارب ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے ، ارکان قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کیلئے 91 ارب روپے، آزاد جموں کشمیر اور گلگت کیلئے 95 ارب روپے بجٹ رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگلے سال ترقیاتی بجٹ کا جحم 800 ارب ہوگا، 2018 میں حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا ، جاری منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ، خزانہ خالی ہونے کے باعث پی ایس ڈی پی ترتیب دینا مشکل کام تھا ، آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت تمام صوبوں اور وزارتوں کی سفارشات کا جائزہ لیا ، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئیں،

گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورٹ اینڈ شپنگ اور گوادر کے منصوبے متاثر ہوئے ، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر اور اعلیٰ تعلیم ہماری ترجیح ہو گی، انفارمیشن اور سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے انوویشن فنڈ کے نام سے خطیر رقم رکھی جائے گی۔

جرم

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔

 سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سموگ کا برسوں پرانا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سموگ کا برسوں پرانا مسئلہ  راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہوگا۔

جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، ماضی میں سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں دوبارہ ترقی آ رہی ہے، پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے، اچھی خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا

ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا دی گئی، ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ امریکا کے فوجی اہلکار نے سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، لیک دستاویزات روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق تھیں۔

22 سالہ ٹیکسیرا کو بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج نے اعتراف جرم کے بعد سزا سنائی، جسے وفاقی استغاثہ نے امریکی انسداد جاسوسی قانون کی ’سب سے بڑی خلاف ورزیوں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ 22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔

جیک ٹیکسیرا نے اپنے کیے پر عدالت میں معافی مانگتے ہوئے کہا ’میں نے جو نقصان پہنچایا ہے اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔‘

دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ خفیہ دستاویزات کو سنبھالنے سے متعلق تربیت اور انہیں افشا کرنے پر جرمانے سے متعلق انتباہ کے باوجود مجرم نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر سیکڑوں دستاویزات پوسٹ کیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll