پاکستان

دورہ پاکستان پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدوزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 7 2022، 6:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دورہ پاکستان  پر موجود  جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والی جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جرمنی کی وزیرخارجہ نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد دورہ پاکستان مختصر کرتے ہوئے اپنی بقیہ تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

واضح رہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی، مہمان وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔