جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے 7 جون کو بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی، ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
  
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ہمارا اتحاد عوامی خدمت کے لیے ہے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جسے ساتھ لے کر چلیں گے، ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے علاوہ عطاتارڑ، ملک محمد احمد علی، خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم حسین، سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی موجود تھے۔

صحت

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔1985 میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000 میں 15کروڑ، 2003 میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے۔22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق چائے میں چینی اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال ذیابیطس کے رجحان میں اضافہ کر رہا ہے، ذیابیطس وقت کے ساتھ ساتھ جسم کے بہت سے نظاموں خاص طور پر اعصاب اور خون کی شریانوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، متعدد صورتوں میں جانتے بوجھتے ہوئے بھی کوتاہی برتی جاتی ہے، یہ بیماری ہم سے مثبت تبدیلیوں کی متقاضی ہے۔

ایک تحقیق میں 20 سے 35 سال کی عمر کے 32 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان سب کے گلوکوز ٹیسٹ کیے گئے اور پھر انہیں ہلکی جاگنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے فوری طور پر بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ کا ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش ، تمام صوبوں سے رپورٹ طلب

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ کا  ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش ، تمام صوبوں سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیے گئے اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔

بینچ نے قرار دیا کہ ملک میں ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں، جسٹس نسیم حسن شاہ کو خط میں لکھا گیا تھا کہ اسلام آباد کو صنعتی زون بنایا جا رہا ہے، ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے، کیا دھویں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ پنجاب کی حالت دیکھیں سب کے سامنے ہے۔اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایسے ہی حالات تھے۔ پورے ملک کو ماحولیات کے سنجیدہ مسلے کا سامنا ہے، پیٹرول میں کچھ ایسا ملایا جاتاہے جو آلودگی کا سبب بناتا ہے۔

جسٹس نعیم اختر نے قرار دیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث کھیت کھلیان ختم ہورہے ہیں، کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کیاجائے، قدرت نے زرخیز زمین دے رکھی ہے لیکن سب اسے ختم کرنے پر تلے ہوئےہیں۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن اٹھارٹی اپنا کردار ادا کیوں نہیں کررہی؟

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ مانسہرہ میں جگہ جگہ پولٹری فارم اور ماربل فیکٹری کام کر رہی ہیں، سوات کے خوبصورت مقامات آلودگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 14 اور 15 نومبر کو مجموعی طور پر 34 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر مقدمات کی کاز لسٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے جن میں ایک مقدمہ سال 1993 کا بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی  تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll